ایتھریم نیٹ ورک پر 33ارب روپے کا سائبر حملہ

کرپٹو مارکیٹ سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ ایک ماہ کے دوران ڈی فائی (ڈی سنٹرلائزڈ فنانس) پر اربوں روپے کا دوسرا سائبر حملہ ہوا ہے۔

ہیکرز نے بین سٹالک اسٹیبل کوائن پروٹوکول سے 18کروڑ 20لاکھ ڈالر جو پاکستان روپوں میں 33ارب سے زائد بنتے ہیں چرا لئے ہیں۔

بین اسٹاک فارمز، ایتھریم بیسڈ اسٹیبل کوائن پروٹوکول ہے۔ اور اس پر سائبر حملہ ایک دن پہلے اتوار کو ہوا ہے۔

اس حملے کی اطلاع ٹوئٹر پر بلاک چین سیکیورٹی فرم پیک شیلڈ نے دی، جس کے مطابق ہیکرز 8کروڑ ڈالر سے زائد کی کرپٹو کرنسی چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ پروٹوکول کو ہونے والا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔

اس حملے کی اطلاع ملتے ہی بین اسٹالک کے اسٹیبل کوائن (BEAN) کی مارکیٹ ویلیو بری طرح نیچے گری۔ ڈالر سے منسلک کوائن کی قیمت میں 86فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین اسٹالک کے مطابق نے لینڈنگ پلیٹ فارم (Aave) سے فلیش لون لیا، جس کے باعث بین اسٹالک کے نیٹو گورننس ٹوکن ’اسٹالک‘ کی بڑی تعداد ان کےپاس اکٹھی ہوگئی۔ ان ٹوکنز کی ووٹنگ پاور کے ذریعے ہیکرز نے گورننس پروپوزل وائرس سسٹم میں داخل کیا جس نے تمام پروٹوکول فنڈز پرائیویٹ ایتھیریم والٹ میں ٹرانسفر کر دیئے۔

بین اسٹالک کے اسمارٹ کنٹریکٹس کا آڈٹ بلاک چین سیکیورٹی فرم ’’اومنیشیا‘‘ کرتی ہے۔ تاہم فلیش لون کی کمزوری سامنے آنے سے پہلے آڈٹ مکمل کیا جاچکا تھا۔

جن صارفین کے پیسے چرائے گئے کیا انہیں رقم واپس ملے گی یا نہیں؟ بین اسٹالک نے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ ٹاؤن ہال میٹنگ میں تفصیلات بتائی جائیں گی۔

پیک شیلڈ کے مطابق ہیکرز نے ڈھائی لاکھ ڈالر یوکرئن ریلیف فنڈ والٹ میں جمع کرائے ہیں۔

یہ چند ہفتوں میں ڈی سنٹرلائیزڈ کرنسی کی بڑی ہیکنگ ہے، اس سے پہلے مارچ میں ایکسی انفینٹی کے رونین بلاک چین سے ساڑھے 62کروڑ ڈالر چرا لئے گئے تھے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: