FILE PHOTO: A Bitcoin and Dollar note are seen in this illustration picture taken September 27, 2017.

بٹ کوائن سمیت کرپٹو مارکیٹ میں مندی

کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کی مالیت ایک ہزار 870ارب روپے تک گرگئی ہے۔ کوائن مارکیٹ کیپ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سے کرپٹو مارکیٹ کی قدر میں صفر اعشاریہ 24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن (BTC) گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 40 ہزار 2 ڈالر سے 40 ہزار 719ڈالر کے دوران ٹریڈ کر رہی ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح ایک بجے بٹ کوائن 40 ہزار 206ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا اور اس کی قیمت گزشتہ روز کے مقابلے میں صفر اعشاریہ 25فیصد کمی تھی۔

حجم کے لحاظ سے دیگر بڑی کرپٹو کرنسیوں کی قیمتیں متضاد رجحانات کو ظاہر کر رہی ہیں۔ CFX، FIL اورCHESS  کی قیمتوں میں بالتریت 13فیصد، 8فیصد اور 7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اتھریم یا ایتھر (ETH) کی قیمت 3ہزار ڈالر کی سطح سے اوپر ہے اور چوبیس گھنٹے میں اس کی قدر میں صفر اعشاریہ صفر نو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

بائنانس کے کرپٹو کوائن (BNB) کی قیمت میں صفر اعشاریہ نو چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سولنا کا (SOL)  ایک اعشاریہ چھ ایک فیصد اضافے سے 100ڈالر سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: