پاکستانی شہری کا امریکا کیخلاف 20 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ

پاکستانی شہری کا امریکا کیخلاف 20 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ

لاہور کی مقامی عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امریکا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ سول عدالت نے 8 اگست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

درخواست پاکستانی شہری رضا علی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے درخواست گزار اور تمام پاکستانی شہریوں کو خطرے میں ڈالا۔ عدالت 20 ارب امریکی ڈالرز دینے کا حکم جاری کرے۔

درخواست گزار نے کہا امریکہ بطور سپر پاور اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ امریکہ نے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کو نظر انداز کیا۔ امریکی لیڈرز نے میڈیا پر وائرس سے متعلق جھوٹ بولا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے امریکہ اسی طرح کے جھوٹ عراق کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بھی بول چکا ہے۔ فریقین کا احتساب کیا جائے اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بدقسمتی سے امریکہ میں چند عناصر اپنے مخالفین کیخلاف نقصان دہ حربے استعمال کرتے ہیں۔ کورونا کی شکل میں قدرت نے بدلہ لے لیا اور بدقسمتی سے ہزاروں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

درخواست گزار کے مطابق موجودہ امریکی انتظامیہ کووڈ 19 کیخلاف عالمی لڑائی میں رخنے ڈالتی رہی ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان امریکہ کا اتحادی رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک سو ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

لاہور کی سول کورٹ میں مقدمہ ایڈووکیٹ ظلے حیدر کیجانب سے دائر کیا گیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: