بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا ایک اور افسر گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا ایک اور افسر گرفتار

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے ایک اور افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں غیر ملکی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے را کے نیٹ ورک کے لیے سرگرم اسپیشل برانچ پولیس کے افسر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ اے ایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے، گرفتار ملزم کراچی ائیرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم سال 2008 میں را نیٹ ورک کی ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے، ملزم ائرزپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی اس نیٹ ورک کے لئے کام کرتے ہوئے گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔


x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: