کورونا سے معیشت تباہ، مہنگائی اور بیروزگاری کا سونامی

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ اور شرح ترقی میں کمی ہوگی، آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے عالمی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کو ’’دی گریٹ لاک ڈاؤن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’دی گریٹ لاک ڈاؤن‘‘ عالمی معیشت کو ’’گریٹ ڈپریشن‘‘ سے زیادہ نقصان پہنچائے گا۔


عالمی معیشت کو اس سے پہلے اتنا بڑا خطرہ انیس سو تیس میں درپیش تھا۔ کورونا وائرس سے عالمی معیشت تین فیصد سکڑ جائے گی۔


پاکستان میں اس سال بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی بھی کر دی گئی۔2019میں بے روزگاری کی شرح 4.1فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کے مطابق 2021ء میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 5.1فیصد ہو جائے گی۔


آئی ایم ایف نے مہنگائی میں اضافے کی بھی پیش گوئی کردی۔ اس سال مہنگائی 11 فیصد سے زائد رہے گی۔ جبکہ 2021میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔


عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان کا معاشی حجم اس سال اضافے کے بجائے کم ہوگا۔ پاکستانی جی ڈی پی میں ڈیڑھ فیصد کمی ہوگی۔


2021میں جی ڈی پی کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 2019میں پاکستان کی شرح ترقی 3.3 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس سال 1.7 فیصد اور 2021 میں 2.4 فیصد رہے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: