صحتیابی کے بعد بھی کورونا مریضوں کو نقصان ہوسکتا ہے، ماہرین

صحتیابی کے بعد بھی کورونا مریضوں کو نقصان ہوسکتا ہے، ماہرین

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعد بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے جسمانی اعضا کو نقصان ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صحت یابی کے بعد بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے جسمانی اعضا کو نقصان ہونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ جس میں دل اور جگر کے ناکارہ ہونے کا امکان شامل ہے۔

امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے ایک سے زائد مریضوں میں صحت یابی کے بعد ان کے دل اور جگر متاثر ہوئے۔

امریکی یونی ورسٹی Yale کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس صرف نظام تنفس پر ہی حملہ آور نہیں ہوتا بلکہ ساتھ ساتھ دل، جگر، گردوں اور دماغ تک کو متاثر کرسکتا ہے۔

ماہرین اس بات پر بھی تحقیق کررہے ہیں کہ آیا کورونا وائرس برسوں انسانی جسم میں خاموشی سے رہنے کے بعد دوبارہ حرکت میں آسکتا ہے

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: