فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرہ شہریوں کو معاوضہ ادا کرنے پر رضامند

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرہ شہریوں کو معاوضہ ادا کرنے پر رضامند

کراچی کی فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں فراڈ کرنے والے ملزمان متاثرہ شہریوں کو معاوضہ ادا کرنے پر رضامند ہوگئے۔ 

اس حوالے سے گرفتار ملزمان چوہدری تنویر اور بلال نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔ 

اپنی درخواست میں ملزمان نے کہا کہ وہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ انہیں بتایا جائے متاثرین کو رقم واپس کرنے پر نیب کا کیا موقف ہے۔

 واضح ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے بینک اکاوئنٹس بھی منجمند ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: