ڈی آئی جی جیل لاہور کا کہنا ہے کہ کیمیپ جیل کے 28 قیدیوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ڈی آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل کے 400 قیدی قرنطینہ میں ہیں، جبکہ اب تک 28 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار تمام قیدی منشیات کیسز کے ملزمان ہیں۔
ڈی آئی جی جیل لاہور نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار تمام قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔