سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت ؛ کل سے دکانیں شام 5 بجے بند کرنے کا حکم جاری

کراچی: حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے کل سے دکانیں 8 بجے رات کے بجائے 5 بجے بند کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل سے شام 5 بجے سے صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے، تاہم صرف میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بتایا کہ 12 گھنٹے کھلنے والی دکانیں اب صرف 9 گھنٹے کھلیں گی، اور کل سے دکانیں رات 8 بجے کے بجائے شام 5 بجے بند کرائی جائیں گی۔

انہوں ںے بتایا کہ فیڈ کی دکانیں بند ہونے کے سبب گھروں میں پالے گئے جانوروں اور پرندوں کی خوراک کی کمی کا سامنا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو گھنٹے کے لیے پالتو جانوروں اور پرندوں کی خوراک کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی، ان دکانوں کے لیے دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، اور پولیس حکومتی فیصلے پر کل سے عملدرآمد کرائے گی اور فیصلے کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: