سندھ حکومت کی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج تعیناتی کی درخواست

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاک فوج سے مدد مانگ لی۔

: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ اور خیبر پختون خوا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد ہوگا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: