تمام ایئرلائنز دوران پرواز ہی مسافروں سے ہیلتھ فارم مکمل کروائیں، ہدایت نامہ

اسلام آباد: پورے پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر طیارے سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم سے مشروط کردی گئی۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن نے اہم فیصلہ کیا ہے، طیارے سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم سے مشروط کردی گئی ہے اور اس حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی ایئرپورٹس منیجر کو ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔ اس فارم میں مسافر اپنی صحت یا کورونا وائرس سےملتی جلتی علامات کا اندراج کریں گے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز دوران پرواز ہی مسافروں سے ہیلتھ فارم مکمل کروائیں، فارم مکمل نہ کرنے والے مسافروں کے جہاز جو سیڑھیاں اور بورڈنگ بریج فراہم نہیں کیا جائے گا۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ایئر ٹریفک کنٹرولر پائلٹ سے دو بار رابطہ کرے گا، پہلے رابطے کے دوران ایئرٹریفک کنٹرول کپتان کو فارم مکمل کروانے کی اطلاع دے گا، دوسری بار رابطے کے دوران کپتان کو اے ٹی سی کو ہیلتھ فارم مکمل کرنے کی اطلاع دینی ہوگی، ہیلتھ فارم مکمل کرنے کی رپورٹ نہ دینے پر طیارے سے مسافروں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: