آزاد کشمیر میں مسافر وین حادثے کا شکار، 9افراد جاں بحق

مظفر آباد: راولپنڈی سے باغ آنے والی مسافر وین ارجہ پل کے مقام پرحادثے کا شکار، 9افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ وین میں 24 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد 13زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریب اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاسکے اور چل بسے۔ جب کہ تشویش ناک حالت کے4 زخمیوں کو راولپنڈی روانہ کیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے حادثے میں2 خواتین اور وین ڈرائیور سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق ارجہ پُل کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے وین ڈارئیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور کھائی میں جاگری۔ زخمیوں کا تعلق باغ اور نواحی علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں حادثے میں قیتمی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر نے کہا کہ زخمیوں کا بہترین علاج معالجہ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: