برقع پہن کر عورت مارچ میں شریک ہونے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد: عورت مارچ میں برقع پہن کر شریک ہونے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کا نام عثمان ہے جس کا کہنا ہے کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آسکتیں اس لیے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔ گرفتار کے بعد کوہسار پولیس نے نوجوان کو تھانے منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی عورت آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے مارچ کے شرکا پر بعض افراد کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شرکا نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: