ملک بھرمیں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

لاہور سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے آسمانی بجلی اور مکانات گرنے سے 10افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں شام کے وقت بارش شروع ہوئی جو رات گئے تک جاری رہی، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا، درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آگیا۔

راولپنڈی سے نمائندے کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، نالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی، ملتان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مسلسل دوسرے روز بھی بارش وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی۔

دو روز کے دوران 20 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ، رحیم یارخان اور اس کے گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش اور اولے پڑنے سے ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔

x

Check Also

سیاحتی مقامات کا موسم

%d bloggers like this: