گیس صارفین کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان

لاہور : سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 3.7 ارب کاعبوری ریلیف ملےگا ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس صارفین کے لیے اہم اعلان کردیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرگھریلو صارفین کو 3.7 ارب کاعبوری ریلیف ملےگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عبوری ریلیف 4مساوی اقساط میں مارچ 2020سے جون 2020تک دیاجائےگا، فیصلے سے تقریباً 38 لاکھ گھریلو گیس صارفین مستفید ہوں گے۔

یاد رہے جنوری میں کم گیس پریشروالےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنےکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی تھی، صارفین کودستیاب گیس پریشر،موصول ہونے والے بلوں کاعملی معائنہ کیا گیا ، جس میں مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشربلنگ پریشر سےکم نکلے۔

وزیراعظم نے گیس صارفین پراضافی بوجھ ڈالنےپرشدیدبرہمی کااظہار کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم کےنوٹس پرسوئی ناردرن گیس بورڈآف ڈائریکٹرکی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمپنی صارفین سےوصول 513 ملین روپےکی رقم واپس کرےگی۔

سوئی ناردرن نے فروری اور مارچ2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردیے جبکہ مزید 463ملین روپےکی رقم کی واپسی کاسلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور وزیراعظم کےنوٹس پرکمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: