FILE - In this Feb. 28, 2020 file photo, rows of hand sanitizer are seen empty at a Walgreens in Idaho Falls, Idaho. Fear of the coronavirus has led people to stock up on hand sanitizer, leaving store shelves empty and online retailers with sky-high prices set by those trying to profit on the rush. (John Roark/The Idaho Post-Register via AP, file)

کراچی میں رہائشی عمارت زمین بوس، 8افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلبہار میں رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ملبے تلے دب کر 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رہائشی عمارت گرنے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر صحت کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے بتایا کہ عباسی شہید ہسپتال میں گولیمار کی متاثرہ عمارت سے اب تک 8 لاشیں اور 30 سے زائد زخمی لائے جا چکے ہیں۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ زخمیوں کو سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کی سربراہی میں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث بھاری مشینری وہاں تک پہنچانے اور ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ادھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل کو ریسکیو اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریسکیو اقدامات کو ہر لحاظ سے مربوط اور مؤثر بنائیں۔

واقعے سے متعلق رپورٹس میں بتایا گیا کہ منہدم ہونے والی عمارت 5 منزلہ تھی اور اس پر چھٹی منزل تعمیر کی جا رہی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گولیمار میں عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا اور کمشنر کراچی کو فوری طور پر آپریشن کرکے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر علاقے میں بھیجا جائے جبکہ انہوں نے عمارت کی تعمیر کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ عمارت کب بنی تھی اور اس کی تعمیر قانونی طور پر ہوئی یا اسے غیرقانونی طریقے سے بنایا گیا۔

علاوہ ازیں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے بھی کراچی میں عمارت زمین بوس ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ زخمیوں کی نگہداشت اور علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل اسٹاف تندہی کے ساتھ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اپنے فرائض انجام دے۔

وسیم اختر نے کہا کہ متاثرہ بلڈنگ میں آپریشن مکمل ہونے تک تمام متعلقہ افسران اور عملہ ڈیوٹی موجود رہے گا۔

دریں اثنا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈی جی آشکار داوڑ نے نجی ٹی وی چینل ‘جیو نیوز’ سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ یہ عمارت اندازاً 20 سال پرانی ہے جس پر چند ماہ قبل مزید چھت ڈالی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمارت زمین بوس ہونے کے بعد ہم نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹرز کو معطل کردیا ہے۔

آشکار داوڑ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 28 افراد کو حکومت سندھ نے میری رپورٹ پر معطل کیا ہے اور مزید جتنی بھی کالی بھیڑیں ہیں ہم ان کا پتہ لگا کر قرار واقعی سزا دیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آج صبح ہی کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں تقریباً 15سال قبل تعمیر کی گئی 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس سے قبل 25 فروری 2019 کو کراچی کے علاقے ملیر کی جعفر طیار سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اسی طرح تین سال قبل 18 جولائی 2017 لیاقت آباد نمبر 9 میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: