کرونا وائرس کے اثرات ، پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے


کراچی : پاکستان میں کروناوائرس کے دو کیسزسامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کےباعث پاکستان سیمت دنیابھر کی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں ہیں ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں1300سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی ،جس سے سرمایہ کاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 251پوائنٹس کی کمی کے بعد 38087پوائنٹس پر بند ہوا۔

چار روز کی مسلسل مندی سے 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوچکی ہے، ہفتےکے پہلے روز مارکیٹ 11 سوسے زائد پوائنٹس تک گری ، دوسرے روز285 پوائنٹس اور تیسرے روز520 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

دوسری جانب امریکی،یورپی اور ایشیائی حصص بازاروں میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سوپچیس پوائنٹس،کورین اسٹاک مارکیٹ میں ایک سوپندرہ پوائنٹس،ہانگ کانگ انڈیکس میں دوسواناسی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: