آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش

آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے اجرا کیلئےمذاکرات مکمل ہوگئے۔

آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کردی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قسط جاری کرنے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ دے گا۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے شروع میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ پاکستان کے دورے پر تھا اور اس دوران وفد نے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کیے تھے۔

3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: