’مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی فواد چوہدری کو شاباش، ویڈیو سامنے آگئی

’مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا‘ وزیر اعلیٰ کی فواد چوہدری کو شاباش

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر شاباش دی ہے۔

فواد چوہدری نے پشاور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ عمومی طور پر سرکاری ویڈیوز میں آواز کو بند کردیا جاتا ہے لیکن اس ویڈیو میں آواز صاف سنائی دے رہی ہے، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو سرکاری کیمرا مین نے ریکارڈ کی ہے یا کسی کے موبائل فون سے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویڈیو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے پر فواد چوہدری کی ستائش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ’اس کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا ہے۔‘

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا ’ ریٹنگ کیلئے آپ کہہ رہے ہیں کہ میری پورن ویڈیوز ہیں، میں نے اسے کہا نہ تمہارا اپنا کوئی گھر بار ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر رائے ثاقب کھرل کے ساتھ مل کر یہ دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری کی انتہائی شرمناک ویڈیوز موجود ہیں۔ یہ ویڈیو آنے کے بعد فواد چوہدری اور مبشر لقمان کا ایک شادی میں آمنا سامنا ہوا جس پر وفاقی وزیر نے اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: