مرحوم ملازمین کے اہلخانہ فل پنشن کے حق دار قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے مرحوم ملازمین کے اہل خانہ کو فل پینشن کا حق دار قرار دے دیا اور کہا حکومت یا حکومتی اداروں کو پینشن روکنے یا کٹوتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے مرحوم ملازمین کی پینشن سے متعلق تحریری فیصلہ میں سیکرٹری خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی اپیلیں مسترد کر دیں اور دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے 15فروری 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا سنگل بنچ نے پروفیسر ایس اے رشید کی بیوہ کنول رشید کو فل پنشن کا حق دار ٹھہرایا تھا، اگر کوئی مرد یا خاتون دوران سروس یا ملازمت کے بعد فوت ہو جائے تو اس کے اہل خانہ فل پینشن کے حق دار ہیں، اگر اہل خانہ میں سے کوئی ملازمت بھی کرتا ہے تو بھی وہ قانون کے تحت پینشن کا حق دار ہے۔

عدالت نے کہا حکومت یا حکومتی اداروں کو پینشن روکنے یا کٹوتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مرد کی دوران سروس یا ریٹائرمنٹ کے بعد وفات کی صورت میں اسکی اہلیہ فل پینشن کی حق دار ہوگی اور خاتون ملازمہ کی وفات کے بعد شوہر فل پینشن کا حق دار ہو گا۔

فیصلے میں کہا گیا سابق ملازمین کی وفات کی صورت میں بیوہ یا بچے،پینشن کے حق دار ہوں گے، وزرات خزانہ یا اکاؤنٹنٹ جنرل کو سرکاری خزانے پر کسٹوڈین بن کر فیصلے کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا سیکرٹری خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب افس کو کسی کی پینشن بند کرنے یا کٹوتی کا قانونی اختیار نہیں ہے، عدالت اپنے فیصلے کے ذریعے بیوہ کو فوری فل پینشن دینے کا حکم دیتی ہے،فیصلہ

حکومتی اپیل میں کہا گیا تھا کہ سنگل بنچ نے ڈاکٹر رشید کی بیوہ کو فل پنشن دینے کا حکم دیا، قانون کے مطابق پنشن سے کٹوتی کا حکم دے، سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments
comments

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: