دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایرانی کورونا وائرس کے پھیلنے اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان وبا کو روکنے کے لیے ایرانی حکام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، پاکستان ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارت خانے اور ایران میں دو قونصلیٹس الرٹ ہیں، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور زائرین اور طلبہ سمیت پاکستانی برادری سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔