کوروناوائرس، کراچی میں میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیسز سامنے آنے پر کراچی شہر میں میڈیکل اسٹورزسےماسک غائب ہو ئے ہیں ۔

ماسک کا ڈبہ پہلے300سے400روپےتک کا تھا جس کی اب قیمت کئی گناہ بڑھنے کے بعد عام ماسک کےڈبےکی قیمت ہزارروپے سے زائد ہو گئی ہے ۔

مالکان کے مطابق عام ماسک کی قلت بھی ہے جبکہ ماسک این۔95 بھی مہنگا ہوگیا ہے ۔

دکاندار کے مطابق ماسک مہنگےہونےکےباوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آئے ہیں۔ 

حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کراچی کے آغاخان اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرا شخص اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یا پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: