پی ٹی آئی حکومت کے ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں 11 ہزار 114 ارب روپے کا اضافہ

ملکی قرضوں میں 11 ہزار 114 ارب روپے کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں11 ہزار 114 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 40 ہزار 993 ارب روپے ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی کے) 94.1 فیصد تک ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال میں اندرونی قرضوں کے بوجھ میں 5 ہزار 260 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیرونی قرضوں میں 3 ہزار 198 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک پر دسمبر 2019 تک اندرونی قرضوں کا بوجھ 21 ہزار 676 ارب روپے رہا جبکہ دسمبر 2019 تک بیرونی قرضوں کا بوجھ 10 ہزار 993 ارب روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں قرضوں میں 522 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی اور  پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: