اسلام آباد: کورونا وائرس کے شبے میں ایک چینی شہری کو پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا جب کہ بیماری کی تشخیص کے لیے سیمپلز قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوا دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے ایک مسافر بن ژانگ کو کورونا وائرس کے شبے میں اسلام آباد ائیر پورٹ سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ چینی باشندے کو گزشتہ ایک دن سے ہلکی کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، چینی مریض کا تھروٹ سوائب ٹیسٹ کےلیے این آئی ایچ بھجوا دیا گیا، چینی باشندے کو کم از کم 12 گھنٹوں تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔
طبی ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں مریض کو ڈسچارج کرنے یا زیر علاج رکھنے کا فیصلہ ہو گا۔