ہانگ کانگ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق چین کے بعد کورونا وائرس سے کسی اور ملک میں ہلاکت کا یہ دوسرا کیس ہے، اس سے قبل فلپائن میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 420 سے تجاوز کرگئی جب کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے وائرس نے عالمی معیشت کو بھی خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث چین کی معیشت کو بھی دھچکا لگا ہے اور پیر کے روز چین کی کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جب کہ شنگھائی بینچ مارک میں 400 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
اس کے علاوہ ہنڈائی موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ وائرس کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث کمپنی جنوبی کوریا کی فیکٹری میں پروڈکشن کو معطل بتدریج معطل کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ ہانگ اور فلپائن میں ہونےو الی ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 427 تک جا پہنچی ہے۔