دورہ پاکستان پر آئی ہوئی دو بہنیں گیس اخراج سے ہلاک

دورہ پاکستان پر آئی ہوئی دو بہنیں گیس اخراج سے ہلاک

برطانیہ سے پاکستان کا دورہ کرنے والی دو بہنیں اپنے گھر میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔

لنکاشائر کے علاقے پریسٹن سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ نادیہ اور 24 سالہ ماریہ پاکستان کے شہر میرپور کے دورے پر تھیں۔

دہلی: سکول میں گیس پھیلنے سے 200 بچیاں ہسپتال داخل

پولیس کے مطابق ان دونوں کی موت کے بارے میں کسی قسم کے شکوک نہیں ہیں اور جائے وقوعہ پر بھی ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے شبہ ہوتا کہ ان دونوں بہنوں کی ہلاکت میں کسی کا ہاتھ ہو۔

پولیس نے ان دونوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے۔

آٹھ روز قبل ہونے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والی ماریہ ایک ماڈل تھیں جبکہ ان کی بہن نادیہ طالبہ تھیں۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ انھوں نے ‘گیس سلنڈر، پائپ اور لڑکیوں کی نعش کی پوری طرح جانچ کر لی ہے اور جائے وقوعہ کا بغور جائزہ لیا ہے مگر کسی قسم کے شواہد نہیں ملے جس سے کسی پر شک ظاہر ہو۔’

پریسٹن میں خواتین کی مسجد کے امام حیدر علی نے کہا کہ دونوں بہنوں کی موت سے انھیں ‘شدید غم اور دکھ’ ہوا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: