ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے، بھارت کو آیندہ بھی 27 فروری سے زیادہ سخت جواب ملے گا،بھارت 27 فروری2019 کو ہمارے جواب کا مزہ چکھ چکا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ ذہنیت،دنیا مظالم کا نوٹس لے، انڈین آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشارسےتوجہ ہٹانے اور بھارتی عوام کو خوش کرنیکی کوشش ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نےبھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ذہنیت،علاقائی امن کو خطرے سے باخبر ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنے عوام کوخوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں، بھارتی آرمی چیف کابیان اندرونی خلفشارسےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے اور بھارتی ریاستی اداروں میں انتہا پسندی کے نظریےکا تازہ عکاس ہے، بھارتی آرمی چیف کاایل او سی پارفوجی کارروائی کےبیانات بیان بازی ہے