ہنرمند پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا ایک جملہ سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔ کسی نے طنز تو کسی نے مزاح کے پیرائے میں تبصرے کیے اور ڈھیروں میمز بھی بنا دی گئیں۔
دو روز قبل 9 جنوری کو اسلام آباد میں ہنرمند پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ بچپن میں پڑھتے تھے کہ ’’ پھر اس کے بعد اس کے بعد وہ ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے ‘‘ تو یہ بات صرف فیری ٹیلز یعنی کہانیوں میں ہی ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اصل زندگی میں ایسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ جو سکون کی زندگی ہے وہ صرف قبر میں ہی ہوتی ہے۔ زندگی اونچ نیچ کا نام ہے اور جو یہ سمجھ جائیں وہ ہمیشہ برے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس تقریب کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوئی اور وزیراعظم کا جملہ ’’سکون قبر میں ملے گا‘‘ ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پی ٹی آئی سپورٹرز نے وزیراعظم کے بیان کو غلط طور سے لینے پر اپنی ٹویٹس میں ان کا دفاع بھی خوب کیا