صحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی

صحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی

لاہور میں رائیونڈ روڈ پر سینئرصحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران 6 ڈاکو سرکاری گن مین کو رسیوں میں باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے .

رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذید سینئر صحافی امتیازعالم کے گھر میں رات 3 بجے 6 ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر میں موجود پولیس اہلکار اور ڈرائیور کو باندھ دیا ۔

امتیاز عالم کی اہلیہ ڈاکٹر نصرت حبیب کے مطابق ڈاکو کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور 20 لاکھ روپے، 15 ہزار ڈالر 5 ہزار یورو، ہیرے کے دو سیٹ اور دیگر طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ اہل خانہ کو چند ریکارڈ یافتہ ملزمان کی تصاویر بھی دکھائیں ۔

واضح رہے کہ سینئرصحافی امتیاز عالم ان دنوں امریکا گئے ہوئے ہیں۔

Dunya Today

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: