’روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں‘

’روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں‘

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام اداروں کا ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انتخابی منشور میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ادھر مشیر خانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ روز گار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ ادارے لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔

حفیظ شیخ نے کہا ہے ان کی حکومت اپنے کوششوں سے روزگار کے لیے ماحول بہتر کرسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جن میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پاور پلانٹس، کچھ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: