آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفرار ستار کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نوید مختار بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی جنگوں میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا۔

بعدازاں آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

x

Check Also

آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کو واپس

سندھ کابینہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے ...

%d bloggers like this: