نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےکیلئے شہباز نے درخواست دی ہے، وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کا نواز شریف سے متعلق معاملہ کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ کل تک کے لیے ٹل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جواب ملنے کے بعد وزارت داخلہ یہ اہم ترین معاملہ کابینہ کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ قواعد کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پہلے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قواعد کےتحت معاملہ پہلے ذیلی کمیٹی کے سامنے رکھنے میں رکاوٹ یہ ہے کہ اس کا اجلاس دو روز بعد ( بدھ کو) شیڈول ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا، وفاقی حکومت کو یہ اختیار ہے کہ ذیلی کمیٹی سے پہلے معاملہ وفاقی کابینہ میں لاسکتی ہے۔

نواز شریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی سے متعلق نیب نے بال ایک بار پھر حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔

نیب نے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے جواب میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مجاز ہے۔

وزارت داخلہ نے گزشتہ روز نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق اہم ترین فیصلہ کرنے کا اختیار نیب کو بھیجا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: