ڈیل طے پا گئی

آزادی مارچ کے بھر پور مظاہرے کے بعد اسلام آباد میں خبر یں گرم ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ ڈیل طے پا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کی جس میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ معاملات طے پانے پر شہباز شریف لاہور روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ نواز شریف کو ڈیل سے آگاہ کریں گے۔

ڈیل کے مطابق کرتار پور راہداری کے افتتاح کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔

تحریک عدم اعتماد 13 سے 20 نومبر کے درمیان قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈیل میں بات طے پائی ہے کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزات عظمیٰ سے ہٹایا جائے گا۔

زرائع کے مطابق ڈیل میں طے پایا ہے کہ شہباز شریف کو چھ ماہ کیلئے وزیراعظم بنایا جائے گا اور 2020 میں نئے الیکشن کرائے جائیں گے۔

اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کو آل پارٹیز کانفرنس میں تمام صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں خبر یہ بھی گرم ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک سال کی ایکسٹیشن دی جائے گی

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: