آصف زرداری کے پلیٹیلیٹس نارمل، دل کا وال بند

آصف زرداری کے پلیٹیلیٹس نارمل، دل کا وال بند

اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کے وال میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) بن گیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ ایک ہفتے سے پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں اور  ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پلیٹیلیٹس 1 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کمزوری اور شوگر کی وجہ سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت ہے جب کہ ان کے پرانےاسسٹنٹ کی وجہ سےدل کے وال میں کلاٹ بھی پیداہو گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصف علی زرداری کے لیے تھیلیئم اسکین کو لازمی قرار دیا ہے اور آصف زرداری کو تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

نیب راولپنڈی کی حراست میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 23 اکتوبر کی رات کمر اور گردن کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

آصف زرداری کو ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص  بھی ہوئی ہے جسے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

پمز اسپتال میں  آصف علی زرداری کے وارڈ کو ہی سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی کی حراست میں ہیں

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: