حافظ حمد اللہ پاکستانی شہری ہی نہیں

حافظ حمد اللہ غیر ملکی شہری نکلے

جے یو آئی کے سابق سینیٹر اور رہنما غیر ملکی نکلے ہیں ، نادرا نے پیمرا کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے وہ پاکستانی نہیں بلکہ افغانی شہر ی ہیں۔

نادرا نے پیمرا کو لکھے خط میں کہا ہے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس لیے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ان کو ٹی وی پروگرامز میں نہ بلایا جائے۔

نادرا نے کہا ہے ان کے پاس حافظ حمد اللہ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

شناختی کارڈ منسوخی کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جے یو آئی اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر چکی ہے ۔

یاد رہے حافظ حمد اللہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما ہیں اور دو ہزار بارہ سے دو ہزار اٹھارہ تک سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: