وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کی بریت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت کو خصوصی عدالت کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحقیقات اوراستغاثہ کی خامیوں کی تحقیقات اوران کی نشاندہی کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کا تقرر کریں۔کمیٹی کوریاست کے مختلف حصوں میں موجود غلطیوں اورخامیوں کی نشاندہی کرنے والوں کوبھی شناخت کرنا چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کیلئے خصوصی تجاویز پیش کی جائیں۔
انہوں نے تعمیل کی ایک رپورٹ اس وزارت اور وزیراعظم آفس کو 3 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ استغاثہ ملزم کےخلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا،گواہوں میں سے کسی نے بھی واقعہ کی موجودگی کی شہادت نہیں دی،ایک بہت ہی قابل افسوس مثال ملتی ہے جہاں انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے، بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے،اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی