ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا وزارت خارجہ اہم کمیٹی روم میں مٹر گشت، ویڈیو وائرل

وزرارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بننے لگیں، ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزرات خارجہ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو نے سر شرم سے جھکا دیئے، وہ بغیر کسی خوف کے وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں گھومتی پھرتی رہیں، صدارتی چیئر پر بھی براجمان ہوئیں۔

غیر متعلقہ خاتون کو کمیٹی روم تک پہنچنے کی اجازت کس نےنہیں دی ؟ انہیں کیوں نہیں روکا گیا ؟ اتنی حساس جگہ پر جہاں ملک کیلئے اہم فیصلے ہوتے ہیں، اس لاپرواہی کا ذمہ دار کون ہے ؟ دیدہ دلیری کی اس حرکت نے سیکورٹی پر بھی کئی سوال کھڑے کر دیئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزارت خارجہ نے حریم شاہ کی اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس بات کا پتہ چلایا جا رہا ہے کہ خاتون کس افسر کی کلئیرنس کے بعد دفتر خارجہ میں داخل ہوئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی انٹری لاگ بک کی بھی چھان بین کی جانے لگی، حریم شاہ اس سے پہلے بھی حکومتی دفاتر میں کئی ایسی ویڈیو بناچکی ہے، شہریوں نے خاتون کو ان حرکات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: