لندن: ٹرک سے 39 لاشیں برآمد

برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا۔

برطانوی خبررساں ادارے ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک بلغاریہ سے روانہ ہوا اور ویلز کے علاقے ہولی ہیڈ کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوا۔

اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ اینڈریو مارینر نےکہا کہ ’ ہم متاثرین کی شناخت کررہے تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے حادثے کے سلسلے میں لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جو تحقیقات مکمل ہونے تک پولیس کی تحویل میں رہے گا‘۔

لندن کی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ لندن کے وسط سے 20 میل کے فاصلے پر دریائے تھیمز کے قریب گریز کے علاقے میں واقع واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں موجود کنٹینر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

برطانیہ کے وزیر داخلہ برینڈن لیوس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ جانی نقصان سے متعلق ایسی المناک خبر پر میرے احساسات متاثرین، ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں‘۔

x

Check Also

بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا ایک اور افسر گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا ایک اور افسر گرفتار

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے ...

%d bloggers like this: