سات ٹیکسی ڈرائیورز کے قتل میں ملوث دو سیریل کلرز گرفتار

سات ٹیکسی ڈرائیورز کے قتل میں ملوث دو سیریل کلرز گرفتار

سات ٹیکسی ڈرائیورز کے قتل میں ملوث دو سیریل کلرز کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق ملزمان ٹیکسی بُک کروا کر ڈرائیور کو نشہ آور شے دے کر اغواء کرلیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے کارروائياں سرگودھا، جھنگ، جہلم اور سرائے عالمگیر میں کیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ، تین گاڑیاں اور 50 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی پی او کاکہنا ہے ملزمان ٹیکسی بک کراتے، ڈرائیورکوقتل کرتے اور گاڑی خیبرپختونخواہ میں فروخت کردیتے تھے۔

ڈی پی اوسرگودھا حسن مشتاق سکھیرانے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ سیریل کلنگ میں ملوث گینگ کے دوملزمان زبیر اورسفیرپنجاب کےمختلف شہروں میں وارداتیں کیاکرتے تھے۔

ملزمان سرگودھا،جھنگ ،جہلم ، سرائے عالمگیر میں کارروائیوں کےدوران ٹیکسی بک کراتےاورڈرائیورکونشہ آورشے دے کر اغواء کرلیتے۔

ٹیکسی ڈرائیورکوقتل کےبعدلاش دریامیں بہادیتےاورگاڑی کےپی کے میں فروخت کردیتے۔

ڈی پی اوکاکہنا تھا کہ ملزمان قتل کی سات وارداتوں میں ملوث ہیں ۔اس گروہ کے دیگرساتھی کوہاٹ میں بھی ہیں جن کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: