گڈانی سنٹرل جیل: روسی خواتین قیدیوں نے منتظمہ قتل کرڈالی

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں قائم گڈانی سینٹرل جیل میں خواتین کے بیرک میں تعینات منتظمہ کو 3 روسی خواتین قیدیوں نے مبینہ طور پر بیہمانہ تشدد کرکے قتل کردیا۔

گڈانی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی شکایت پر درج واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق جیل کے خواتین بیرک میں رات کی ڈیوٹی سر انجام دینے والی 23 سالہ زویا ناز کی لاش منگل کی صبح خون میں لت پت ملی۔

ڈان ڈاٹ کام کو موصول ایف آئی آر کے مطابق زویا ناز گڈانی کی رہائشی ہیں اور وہ پیر کی شام 5 بجے اپنی شفٹ کا آغاز کرنے کے لیے خواتین کے بیرک میں داخل ہوئیں۔

تاہم جیل انتظامیہ کے سربراہ نے صبح 6 بجے جب بیرک کا دروازہ کھولا تو انہیں ایک قیدی نے بتایا کہ روسی خواتین قیدیوں نے رات کو زویا کو ‘بیہمانہ تشدد’ کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے۔

پولیس حکام کو منتظمہ کی لاش بیرک کے دروازے پر خون میں لت پت ملی۔

ایف آئی آر کے مطابق قیدیوں نے پولیس کو بتایا کہ رات ساڑھے 12 بجے 3 روسی خاتون قیدیوں نے زویا کو رسی سے باندھ کر اس کے سر پر سیمنٹ کا بلاک مارا جس کے بعد زویا ناز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

تینوں روسی قیدیوں کو ایف آئی آر میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 اور 34 کے تحت نامزد کیا گیا۔

تینوں روسی خواتین کو کوئٹہ سے غیر ملکی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کی قید کی سزا ختم ہونے کے بعد انہیں گڈانی جیل میں ڈپورٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل ہونے تک کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

حب کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوید عالم نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو معلومات ہوا ہے کہ روسی قیدی، جو مسلمان تھیں، کا منتظمہ سے مذہبی امور پر مباحثہ ہوا تھا۔

قتل کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: