نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم کیوں نہیں بنے، وزیرداخلہ نے بتا دیا

حکومت نہ ملنا اور انتخابات میں شکست کی وجہ عوام کا عدم اعتماد سمجھا جاتا ہے لیکن مسلم لیگ نواز کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ ایسا نہیں سمجھتے۔

پرائیویٹ نیوز چینل نائنٹی ٹو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار بندے نہ ہوتے تو نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن جاتے۔

میزبان نے نام پوچھے تو وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ کو بھی ان لوگوں کا علم ہے مجھے کیوں مروانا چاہتے ہیں۔

اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار ایم این اے اور دو چار سینیٹر تھے جن کے مشوروں نے میاں صاحب کو مروایا۔

میزبان نے غلط مشورے دینے والوں میں چودھری نثار کا نام لیا تو بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے فوری تردید کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کی بات مان لیتے تو مسائل حل ہوسکتے تھے۔

وفاقی وریرداخلہ کا کہنا ہے کہ آج بھی مسائل کی وجہ انہی دوچار لوگوں کے مشورے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: