سیلفی کے جنون میں مبتلا دو دوست ٹرین کے نیچے آگئے

سیلفی کے جنون میں مبتلا دو دوست ٹرین کے نیچے آگئے

گجرات میں سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آگے جس سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

 کھاریاں کے گاؤں بھاٹی کے رہائشی 19 سالہ مبین اور 30 سالہ ضعیم عباس شاہ گجرات سروس موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار ٹرین گزرنے سے وہ اپنا توازن کھوبیٹھے اور دونوں اس کی زد میں آگئے۔

حادثے کے نتیجے میں ضعیم شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ مبین شدید زخمی  ہوا جسے ریسکیو ٹیم  نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں حلیمہ نامی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرکر ہلاک ہوگئی تھیں جسے پولیس نے حادثاتی موت قرار دیا۔

x

Check Also

آرمی چیف کی دوسری مدت سے دو دن پہلے فوج میں اہم تبدیلیاں

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دوسرے دور ملازمت شروع ہونے ...

%d bloggers like this: