اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی کی طالبہ کی موت حادثاتی قرار

اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی کی طالبہ کی موت حادثاتی قرار

اسلام آباد پولیس نے بحریہ یونیورسٹی کی طالبہ حلیمہ امین کی موت کو حادثاتی قرار دے دیا۔

والد نے اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ کو قرار دیا اور کہا کہ وہ پوسٹ مارٹم یا پولیس انکوائری نہیں کرانا چاہتے، نیول کمپلیکس کی انتظامیہ خود اعلیٰ سطح کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیمہ امین کی موت کمر کی ہڈی ٹوٹنے اور گردے میں اپنے ہی جسم کی ایک ہڈی لگنے سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق حلیمہ امین کی موت حادثہ ہے، طالبہ کے والدین پوسٹ مارٹم یا پولیس انکوائری کرنے سے انکاری ہیں۔

حلیمہ امین کے والد کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی موت کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، زیر تعمیر بلڈنگ میں کلاسز کیوں ہو رہی تھیں؟ حلیمہ کا پاؤں چوتھے فلور پر رکھی ایک سیمنٹ کی بوری سے ٹکرایا اور وہ پانی کے پائپوں کے ڈکٹ میں گر گئی۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حلیمہ 4 ساتھی طلبہ کے ساتھ یونیورسٹی کا راؤنڈ لگا رہی تھی اور چوتھے فلور سے پانی کے پائپوں کے ڈکٹ میں گر گئی، سیلفی لیتے ہوئے لفٹ کی خالی جگہ سے گرنے کا تاثر غلط ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کے فوری بعد طالبہ کو یونیورسٹی کے 2 ڈاکٹرز اور اسٹاف نے ایمبولینس میں پمز اسپتال پہنچایا، اسپتال میں حلیمہ 4 گھنٹے تک زندہ اور ہوش میں رہی، اس دوران حلیمہ کے والدین، یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی موجود رہا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے میڈیا پر حادثے کی جگہ جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیمہ کی موت کمر کی ہڈی ٹوٹنے اور گردے میں جسم کی ایک ہڈی لگنے سے ہوئی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: