سابق وزیر مملکت رانا افضل خان انتقال کرگئے

سابق وزیر مملکت رانا افضل خان انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت رانا افضل خان انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گذشتہ چند روز سے علالت کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

رانا افضل خان ریٹائرڈ آرمی آفیسر تھے اور ن لیگ کے گذشتہ دور حکومت میں وہ وزیر مملکت برائے خزانہ تھے۔

رانا افضل خان 2013 کے عام انتخابات میں فیصل آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اس سے قبل 1997 اور 2008 میں وہ فیصل آباد سے ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے

x

Check Also

آرمی چیف کی دوسری مدت سے دو دن پہلے فوج میں اہم تبدیلیاں

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دوسرے دور ملازمت شروع ہونے ...

%d bloggers like this: