پی آئی اے ڈے کیئرسینٹر میں بچے پر تشدد کی حقیقت کیا ہے؟

پی آئی اے ڈے کیئرسینٹر میں بچے پر تشدد کی حقیقت کیا ہے؟

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ہیڈ آفس ڈے کیئر سینٹر میں بچے پر تشدد کے حقائق سامنے آگئے۔

نمائندہ جیو نیوز طارق ابوالحسن کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بچے پر تشدد کا واقعہ گذشتہ سال فروری میں پیش آیا تھا، واقعے میں ملوث خاتون ملازم ڈیلی ویجز پر تھی، جسے نوکری سے نکالا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق تشدد کی ویڈیو ڈے کیئر سینٹر کی ہی ایک خاتون ملازم نے وائرل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل کرنے والی ڈیلی ویجز پر ملازم خاتون اپنا ٹرانسفر کرانا چاہتی تھی، ناکامی پر خاتون نے پرانی ویڈیو وائرل کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ویڈیو وائرل کرنے والی خاتون ملازم کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور ڈے کیئر سینٹر میں مؤثر نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں جبکہ سینٹر کے ملازمین کی کارکردگی کی جانچ اور سہولتوں کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی نگہداشت کے نظام کو بہتر بنا دیا گیا ہے، خواتین ملازمین اپنے بچوں کی ڈے کیئر سینٹر میں نگہداشت سے مطمئن ہیں۔

x

Check Also

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس ...

%d bloggers like this: