ٹرمپ ثالثی پر قائم، مودی کا بیان جارحانہ قرار

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرٹرمپ ڈونلڈٹرمپ کی اقوام متحدہ کی سائیڈلائنز پر ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت چاہیں تو وہ ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم اچھے دوست ہیں اور وہ مسئلہ کشمیر پر اچھے ثالث ثابت ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور کئی جنگیں لڑچکے ہیں۔ ایک دن پہلے بھارتی وزیراعظم نے بہت جارحانہ بیان دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان جارحانہ تھا اور اس وقت وہ ہزاروں کے مجمعے کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

چاہتا ہوں سب کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔ امید ہے پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں گے، ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ سابق امریکی صدور نے پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، وہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں لیکن ان کے پیشرو ایسا نہیں کرتے تھے۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: