ڈی ایچ اےحادثہ: آرمی چیف کا نوٹس

ڈی ایچ اےحادثہ: آرمی چیف کا نوٹس

ڈی ایچ اے فیز ٹو اسلام آباد میں سابق میجر کے بیٹے نے سابق میجر کے بیٹے کو کچل ڈالا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق نوجوان کو کالے رنگ کی گاڑی نے پیچھے آتے ہوئے کچل دیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ نوجوان ریٹائرڈ میجر کا بیٹا تھا اور حادثے کے وقت اس کی بیوی بھی ساتھ تھی جس کو گاڑی سے نکل کر باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے واٹس ایپ گروپ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ نوجوان کے والد کو ٹیلی فون کیا اور فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ فوج کے اعلیٰ حکام نے انہیں انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے۔

آخری اطلاعات تک نوجوان سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے اور اس کو ہوش نہیں آیا۔ موت اور زندگی کی جنگ لڑتے نوجوان کی ایک دو ماہ کی بیٹی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سترہ ستمبر کو میجر ریٹائرڈ زبیر اور میجر ریٹائرڈ رشید چغتائی کے بیٹوں میں جھگڑا ہوا، اس پر میجر ریٹائرڈ زبیر کے بیٹے نے میجر رشید کے بیٹے کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔

x

Check Also

بٹ کوائن سمیت کرپٹو مارکیٹ میں مندی

کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کی مالیت ایک ہزار 870ارب روپے تک گرگئی ہے۔ کوائن ...

%d bloggers like this: