نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نےنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے 26 فروری کو نواز شریف کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ حکم نامہ کے مطابق نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قراردے دی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔

عدالت نے سیکریٹری اطلاعات، پیمرااور پریس کونسل آف پاکستان سے19اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر ایک سو اکیس روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر ایک سو اکیس روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافےکا رجحان جاری ہے۔ ہفتے کے پہلے دن، کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو اکیس ...