پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص مٹھائی بنانیوالوں کیخلاف کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص مٹھائی بنانیوالوں کیخلاف کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ناقص مٹھائی بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران 28فروری سے 5مارچ تک مٹھائیاں بنانے کے 60 پروڈکشن یونٹ سیل کردیے۔

یہ کارروائیاں لاہور، راول پنڈی اور جنوبی پنجاب میں کی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے بتایا ہےکہ کارروائیوںکے دوران مٹھائی کے1ہزار202 یونٹس چیک کئےگئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران 60 یونٹس سیل، 221کو جرمانے، 867 کو وارننگ نوٹس جاری کرنے کے علاوہ 13کی پیداوار روک دی گئی۔

رافعہ حیدرکا کہنا تھا کہ لاہور اور متصل اضلاع میں 449یونٹس ، راولپنڈی ڈویژن میں 515 اورجنوبی پنجاب میں 238 یونٹس کی چیکنگ کی گئی، مٹھائیوں میں رنگ کاٹ، ٹیکسٹائل کلر اور ناقص اجزاءکا استعمال پایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

خسرہ کے زائد المیعاد ٹیکے لگنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔ نواب شاہ کے محلے سیدآباد میں خسرہ کے انجکشن لگنے سے ایک ساتھ سات بچے متاثر ہوئے جن میں سے دو جان سے گئے جبکہ پانچ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاں ہونے والے بچوں حسنین اور ہانیہ کی عمریں بالترتیب 5 اور 2 دوسال تھیں۔ واقعے کے بعدانجکشن لگانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر فرارہو گئی جس نے معاملے کو مشکوک بنادیا ہے

خسرہ کے زائدالمعیاد ٹیکے 2 بچوں کی جان لے گئے

خسرہ کے زائد المیعاد ٹیکے لگنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔ نواب شاہ کے محلے ...