خطرناک شہروں کی فہرست جاری،کراچی کا 50واں نمبر

خواتین خوفزدہ: کراچی میں بھی ٹرائی روم اسکینڈل سامنے آگیا

فیصل آباد کے بعد کراچی کے شاپنگ مال میں بھی ٹرائی روم خواتین کیلئے ٹریپ روم نکلا ۔کلفٹن دو تلوار کے قریب مشہوربرانڈ کے آؤٹ لیٹ میں خاتون کے ساتھ پیش آنےوالے واقعے نے سب کے ہوش اڑادیے۔
کپڑے خریدنے کے بعد خواتین انہیں ٹرائی کہاں کریں؟ یہ مسئلہ سنگین صورتحال اختیارکرچکا ہے۔ بڑے بڑے شاپنگ مالز میں کروڑوں کمانے والی معروف فیشن برانڈز کے ٹرائی روم سے خواتین ڈرنے لگیں۔
فیصل آباد میں تو ٹرائی روم میں کیمرا چھپایا گیا تھا لیکن کراچی میں حد ہوگئی۔ مشہور برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں جیتا جاگتا بندہ چھپا بیٹھا تھا ۔ سوشل میڈیا پرخاتون کی پوسٹ نے کھلبلی مچادی۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تمام تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پسند آنے والے کپڑ ے ٹرائی کر کے دیکھنے ہی والی تھیں کہ انہیں آئینے میں ایک دروازے کی ناب ہلتی نظر آئی۔ انہوں نے کھول کر دیکھا تو وہاں نیلے کپڑوں میں ملبوس آدمی چھپا بیٹھا تھا۔
خاتون کے مطابق مجھے دیکھتے ہی اس نے منہ چھپا لیا، شور مچانے پر سب جمع ہوگئے۔ معاملہ کی سنگینی جان کر آؤٹ لیٹ والوں نے غلطی تسلیم کرلی ۔ معروف فیشن برانڈ کے منیجر نے کہاں کہ ہم اسے ملازمت سے نکال دیں گے۔ خاتون نے سماٗ کے پروگرام نیا دن میں آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا کرنے سے مسئلے کا حل نکل آئے گا۔
متاثرہ خاتون کا مطالبہ ہے کہ انہیں لیٹر ہیڈ پر معذرت لکھ کردی جائے۔ خواتین کو ٹرائی رومز استعمال نہ کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
مذکورہ واقعہ 20فروری کو دوتلوارکے قریب واقع آؤٹ لیٹ میں پیش آیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب

شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ...